کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ، ناظم الامور کا گارڈ زخمی

01:24 PM, 2 Dec, 2022

احمد علی
افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گارڈ کو سینے میں 3 گولیاں لگیں انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے وقت پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے، چھٹی کے باعث آج سفارتخانے میں رش نہیں تھا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم الامور سمیت دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جارہا ہے۔
مزیدخبریں