پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار

08:24 PM, 2 Dec, 2023

احمد علی
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا، شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔ شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ نمبر 156 فراڈ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں