سردی کی شدت میں اضافہ،بارشیں اوربرفباری،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

09:43 AM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان بالائی /وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر، کرم، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ  دو روز میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی بڑھےگی،اگلے چندروز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔4 دسمبر کو  درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق دیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہداد کوٹ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش،بونداباندی کا امکان ہے،سندھ کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھندپڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں