مراد سعید اسلام آباد میں نظر آیا تو پکڑنے سے کس نے روکا تھا ؟ بیرسٹر سیف

10:20 AM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس کے پی میں موجودگی کے دعویٰ پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندگی اٹھانا چاہتے ہیں تو وزیراعلی ہاؤس آجائیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم مراد سعید کہاں ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کے لیے ضرورکچھ کرتے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جا کر کیسے بھاگ گیا ؟ معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر میں بھی مراد سعید سے مل لیتا۔

مزیدخبریں