فیصل آباد میں 10سالہ بچے سے بدفعلی،ملزم گرفتار

11:07 AM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں 10 سالہ بچےکوملزم محمدجاوید نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا جسے پولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ چک 401 گ ب میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

فیصل آبادپولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم محمد جاوید نے 10 سالہ آفتاب کو  خالی مکان میں لے جا کر   زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم محمد جاوید کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں مقدمہ درج کر کےتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں