لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہر بن گئے

12:46 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا  پہلا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس میں لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 246 ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی مضر صحت فضائی معیار کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کا شہر دہلی آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کےدوران شہری ماسک کا استعمال کریں،احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزیدخبریں