عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

12:57 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں حملے جاری ہیں۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اوپیک پلس نے اجلاس کو 5 دسمبر تک ملتوی کردیا۔ 

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق برطانوی برینٹ 52 سینٹ کے اضافے سے 72.36 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچا۔ ڈبلیو ٹی آئی 50 سینٹ بڑھ کر 68.50 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور لبنان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار 3 فیصد کمی ہوئی۔ 2025ء میں برطانوی برینٹ کی اوسط قیمت 74.53 ڈالر فی بیرل متوقع ہے۔

مزیدخبریں