لیجنڈری بیٹر ٹنڈولکر کا 24 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

01:35 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ دورے پر گئی انگلینڈ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں موجودہ دور کے مایہ ناز کرکٹر جو روٹ نے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے ایک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ 

دراصل روٹ اب ٹیسٹ کی چوتھی باری میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں سرفہرست بلے باز بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ سے قبل تک جو روٹ نے 48 بار ٹیسٹ کی چوتھی باری میں بلے بازی کی تھی جن میں ان کے نام 1607 رن درج تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 23 رن بناتے ہی وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست مقام پر قابض ہو گئے۔

ٹیسٹ کی چوتھی باری میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ اب تک سچن ٹنڈولکر کے نام تھا۔ سچن کو اپنے 24 سالہ کیرئر میں چوتھی باری میں 60 دفعہ بلے بازی کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کُل 1625 رن بنائے تھے۔ سچن کے ریکارڈ کو روٹ نے صرف 49 باریوں میں ہی توڑ دیا۔ 

ان دونوں کے علاوہ دیگر 2 ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے 1600 سے زائد رن بنائے ہیں۔ ان میں سے ایک ساؤتھ افریقہ کے گریم اسمتھ اور دوسرے انگلینڈ کے ہی الیسٹر کُک ہیں۔

مزیدخبریں