پنجاب میں خراب انجن،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

04:46 PM, 2 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں خراب انجن،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مزید پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ   خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  اینٹی اسموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹےگرادیے گئے جب کہ 3 صنعتی یونٹ، ایک اسٹیل رولنگ مل، ایک ٹیکسٹائل یونٹ اور ایک چاول مل سیل کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق   خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی پڑتال کی گئی جن میں سے 144 گاڑیاں بند کردی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ترپال اور اسموگ رولز پر عمل نہ کرنے والی ریت کی 64 ٹرالیاں بند کردیں جب کہ کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی بھی جاری ہے، آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں اسموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

مزیدخبریں