ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کرکٹر شاداب خان سے 6 سے 7 ماہ تک تعلقات رہے، دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی رہی ہے۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹر شاداب سے دوستی کا دعویٰ کرتی دکھائی دیں۔
شاہ تاج نے بتایا کہ شاداب خان پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔
شاہ تاج نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، اور جب وہ انسٹاگرام پر مجھ سے بات کرتے تھے تو وینش موڈ (وینش موڈ انباکس میں اسکرین ریفریش ہونے پر پہلے والے میسیجز از خود غائب ہوجاتے ہیں) کا استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود شاداب نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔