لاہور؛ شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

06:40 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ 

مقتولہ کے والد نے بیان میں کہا کہ بیٹی انیقہ کی شادی چار سال قبل جنیدسے ہوئی تھی، شوہر اور سسرالی اکثر انیقہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہتے تھے،یکم دسمبر کو بیٹی کے گھر گیا تو تمام اہل خانہ ملکر بیٹی پر تشدد کررہے تھے۔

والدنے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کے شوہر نے پائپ سے بیٹی پر تشدد کیا،تشدد کے باعث بیٹی ہسپتال میں چل بسی۔

افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایکشن لے لیا، درخواست میں شوہر جنید،جنید کی بہن کرن،نیلم،ساس اور سسر کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی جاری  ہے،جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں