یکم جمادی الثانی کب ہوگی؟ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے تاریخ بتا دی

07:23 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس،  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم جمادی الثانی 1446 ہجری 4 دسمبر  بروز بدھ کو ہوگی،جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل اجلاس ہوا،ارکان،سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کےنمائندےشریک ہوئے۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہناتھا کہ پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا ، کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا۔
پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی ثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
 اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق چار دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔

مزیدخبریں