پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی نمائندے تبدیل

07:36 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل کر دئیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے،عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔
عمر ایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لئے انہیں تبدیل کیا گیا،مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے اس فیصلے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر آج اڈیالہ جیل میں ملنے والے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں