(ویب ڈیسک )علی رضا: ایکسل پونس جو پہلے Moto2 ورلڈ چیمپیئن شپ میں ایک مدمقابل تھے ،انہوں نے 6 برس قبل اپنی طرز زندگی کو ڈرامائی انداز میں اس وقت تبدیل کیا جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ننگے پیر دنیا کا سفر کرینگے۔
2 بار MotoGP فاتح سیٹو پونس کے بیٹے ایکسل پونس کے پاس موٹرسائیکل ریسر کے طور پر اپنے کیریئر کے آغاز میں بہت کچھ تھا۔ توقعات بہت زیادہ تھیں اور اسی طرح اس کے کندھوں پر پریشر بھی تھا۔ پھر Moto2 ورلڈ چیمپیئن شپ میں کچھ امید افزا نتائج کے باوجود – 2016 کے سیزن میں 16 ویں پوزیشن پر فائز ہونا ان کے ریسنگ کیریئر کا عروج تھا جب انہوں نے موٹر سائیکل ریسنگ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا اور فیشن پر توجہ دی۔
اس نے فیشن ماڈل کے طور پر کچھ کام کیا، پھرغائب ہوگئے اور 2019 میں ہسپانوی اخبار ایل پیس کو انٹرویو دیتے نظر آئے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ سلو(slow) ہو کر اپنی ماضی کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ لیکن جس قسم کی تبدیلی آ رہی ہے اس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔
" پونس نے حال ہی میں سڑک کے کنارے ایک انٹرویو لینے والے کو بتایا کہ "کچھ وقت میں، میں نے سوال کرنا شروع کیا کہ اتنی تیز زندگی گزارنے کا کیا فائدہ ہے، میری کہانی بہت لمبی ہے، لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں جب سے میں نے تین سال پہلے پیدل چلنا شروع کیا تھا کہ میں نے تمام وزن چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور صرف ایک بیگ اٹھا کر نکل پڑا"
حال ہی میں انکی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں براستہ پاکستان پیدل چلتے نظر آئے۔ ناپسندیدہ لُک اور بغیر جوتے، اس نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بتایا کہ وہ پچھلے 6 سالوں سے ننگے پاؤں چل رہا ہے، یہاں تک کہ اس نے ثبوت کے طور پر کیمرے کو اپنے سیاہ، سخت تلوے دکھائے اور وہ یقینی طور پر ایسے لگ رہے تھے جیسے وہ بہت زیادہ چلیں ہوں۔
پونس، جس نے 2008 سے 2017 تک Moto2 کے 10 سیزن کی ریسنگ کی، اپنے سفر کا آغاز اپنے آبائی ملک اسپین سے کیا، مشرق کی طرف آہستہ آہستہ چلتے ہوئے اور صرف اپنے اردگرد کی دنیا کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔
وہاج علی بی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک پرانی ویڈیو میں پونس نے کہا "تقریبا 15 مہینے پہلے جب میں نے خود تیار محسوس کیا تو میں نے سورج کی طرف مشرق کی طرف چلنے کا فیصلہ کیا۔ یہی میں پچھلے سال سےکر رہا ہوں، اور یہ بہت خوبصورت رہا، "