ایڈوکیٹ علی پلھ  کور کمیٹی، پی ٹی آئی سندھ جنرل سیکرٹری شپ سے مستعفی

09:25 PM, 2 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) ایڈوکیٹ علی پلھ   کا کہنا ہے کہ  میں نے کور کمیٹی اور پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری شپ سے استعفی دے دیا ہے۔

ایڈوکیٹ علی پلھ   کا بیان میں کہنا ہے کہ استعفی بیریسٹر گوہر  کو بھیج دیا ہے، پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفی دیا ہے، میں پارٹی کے جس عہدے پر فائز تھا اس حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمے داری کے ساتھ مجھ سے زیادہ  بہتر  طریقے سے انصاف کرسکتا  ہے۔سندھ کے صدر   حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی  عہدیداران  اور ورکرز  کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

مزیدخبریں