ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں حارث رؤف نےبڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

10:47 PM, 2 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اپنی تیز رفتار سے بیٹرز کو مشکلات میں ڈالنے والے حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث نے اتوار کو زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لیں اور پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا۔

زمبابوے کے خلاف 2 وکٹیں لینے کے بعد حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 109 وکٹیں ہوگئی ہیں جو کہ اس فارمیٹ میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں،حارث نے یہ سنگ میل 76 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں عبور کیا۔

 اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز آل راؤنڈر شاداب  خان کے پاس تھا، جنہوں نے 104 میچز میں 107 وکٹیں لی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ہیں،وہ 126 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں