بیجنگ ( پبلک نیوز) موجودہ وقت کی بات کی جائے تو ہر ملک ٹینکالوجی کے اعتبار سے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔ چین کی معروف سمارٹ فون کمپنی "شیاؤنی" نے ایک ایسی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کو بغیر تار کے فون چارج کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو "می ایئر چارج" کا نام دیا گیا ہے۔ جس سے موبائل فون کو فاصلے سے ہی ری چارج کیا جاسکے گا اور یہ وائے فائی کی طرز پر کام کرے گی۔شیاؤمی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فون کی چارجنگ پہلی مرتبہ سو فیصد بنانے جارہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ واٹ ریمورٹ چارجنگ پانچ میٹر کے فاصلے تک بغیر کسی وائر کے ممکن ہوسکے گی۔
اب بغیر تار کے فون چارج کریں، حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف
05:21 AM, 2 Feb, 2021