کوئی بچہ بغیر امتحان کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم پنجاب

06:58 AM, 2 Feb, 2021

احمد علی
( پبلک نیوز ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے " گڈ مارننگ پبلک" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو سکول ضرور بھیجیں، کوئی بچہ بغیر امتحان کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔" گڈ مارننگ پبلک" پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو سکول ضرور بھجیں، مارچ کے بجائے مئی میں امتحان ہوں گے، بچوں کو چاہیے اچھی طرح امتحانات کی تیاری کریں۔ دعا ہے دوبارہ سکول نہ بند کرنے پڑیں، سکولوں کی سطح پر ڈرائیو شروع کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ، ڈپٹی اور ڈسٹرکٹ افسران پر ذمہ داریاں ہوں گی۔ اساتذہ کا کام پڑھانا ہے، بچوں کو سکول میں لانا نہیں، جب چھٹیاں دی تھیں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا اب نہیں دے رہے۔پروگرام سے گفتگو کے دوران مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 70 فیصد سکول 5 ہزار سے کم فیس والے ہیں۔ والدین بچوں کو سکول بھیجیں اور فیس بھی جمع کروائیں، ہم نے یکساں نصاب تعلیم پر کام کیا۔ ہمارے ہاں کبھی تعلیم پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی، پچھلی حکومتوں نے 10 سال میں کوئی نیا سکول نہ بنایا۔ لاہور کی آبادی بڑھ رہی ہے، ہم کہتے ہیں بچے سکول کیوں نہیں آرہے، ماضی میں ڈرامے بازی ہوتی رہی اور سکولوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں وزارت سنبھالی اور اس وقت ویڈیو کانفرنس نہیں کرسکتے تھے، ہم نئی ٹیکنالوجی لے کر آئے، اساتذہ کو پڑھانے کے لئے ہائر کیا، لیکن وہ اپنی پرموشن اور ریٹائرمنٹ کے لیے لاہور سیکرٹریٹ کے چکر لگا رہے ہیں اور پڑھانے پر فوکس نہیں کررہے۔ ہم نے اساتذہ کی ٹرانسفر آن لائن کردی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے آن لائن سسٹم بنا دیا۔
مزیدخبریں