پبلک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب بھر میں پہیہ جام پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کر دیا، منی مزدا ایسوسی ایشن کا بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنا، پنجاب بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کر دیا، منی مزدا ایسوسی ایشن نے بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا، پنجاب بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے شریک ہوگئی۔
بابو صابو چوک میں احتجاجی دھرنے پنجاب بھر سے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے، شیر علی چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنا بابو صابو چوک میں دیا جائے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے، حکومت وقت کسٹم ۔پولیس ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔
تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، حکومت کی اداروں پر رٹ دیکھائی نہیں دے رہی۔لاہور بابو صابو انٹرچینج پر مظاہرین کی بڑی تعداد نے دھرنا دے دیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو لگام ڈالی جائے، محکمہ ایکسائز نے دس دس سال گاڑیوں پر ٹیکس کیا اب کہتے ہیں کہ گاڑیاں جعلی ہیں، ایک کاغذات پر کئی گاڑیاں چل رہی ہیں جو کہ محکمہ ایکسائز کے نا اہلی ہے، ہماری گاڑیوں پر روزانہ چوریاں اور لوٹ مار ہو رہی ہے۔
ٹرانسپورڑز کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست پر آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں کرتا، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے، جی ٹی روڈ پر گاڑیاں چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے، جو گاڑیاں ضبط کی گی ہے جو چھوڑا جائے، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پورے پنجاب کو بند کر دیں گے۔