اپیل کے بانی اسٹیو جابس کا نایاب کمپیوٹر فروخت کے لئے پیش

07:31 AM, 2 Feb, 2021

احمد علی
( پبلک نیوز ) امریکی ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیو جابس کا بنایا ہوا نایاب کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔اسٹیو جابز اور ان کی کمپنی کے شریک بانی اسٹیو وزنیک نے سن 1976 میں ایپل ون کے نام سے یہ کمپیوٹر بنایا تھا جو اب آن لائن شاپنگ کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ جسے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم سے خریدا جاسکتا ہے۔ اسٹیو جابس کی بنائی گئی ایجادات سے متعلق کچھ نہ کچھ انٹرنیٹ پر آجاتا ہے اور ایسی نایاب چیزوں کے شوقین افراد منہ مانگی قیمت پر خرید لیتے ہیں اور اپنی کولیکشن کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ اس کمپیوٹر کی قیمت اس لئے زیادہ رکھی گئی ہے کیونکہ یہ ان چھ نایاب کمپیوٹروں میں سے ہے جس میں سے کچھ اپنی اصل حالت میں عجائب گھر میں موجود ہیں۔
مزیدخبریں