شعیب اختر ننھی فٹبالر سے متاثر، تصویر شیئر کردی
07:50 AM, 2 Feb, 2021
( پبلک نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی بچی کی فٹبال کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جنوبی وزیرستان کی یہ تصویر بہت ہی آسان سی لگتی ہے اور اس پر ہر جگہ امید لکھی ہوئی ہے، ماشا ﷲ۔ شعیب اختر کی اس تصویر کو چاہنے والوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور انہوں نے اس پوسٹ پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔