پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے بھارتی مہرے بے نقاب

08:09 AM, 2 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے مہرے ایک ایک کرکے بے نقاب ہونے لگے، گلگت بلتستان میں بھارتی شرانگیزیوں کے شواہد سامنے آ گئے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مہدی شاہ رضوی ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ انٹرنیشنل فورمز اور مافیاز نےمیرے والد حیدر رضوی کو پاکستان مخالف بیانیے پرمجبورکیا، مجھے بھی ریاست اور پاک فوج کے خلاف اکسایا گیا، مہدی شاہ نے یورپی اور کئی دیگر کرداروں کا پردہ بھی فاش کردیا۔مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فورمز اور مافیاز نے میرے والد حیدر رضوی کو پاکستان مخالف بیانیے پرمجبورکیا، مجھے بھی ریاست اور پاک فوج کے خلاف اکسایا گیا، مہدی شاہ نے یورپی اور کئی دیگر کرداروں کا پردہ بھی فاش کردیا۔مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ امجد ایوب نے مجھے پیسے دیئے،یقین دلایا بھارت ہمارے ساتھ کھڑا ہے، لالچ دے کر مجبور کیا گیا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہراحتجاج کروں، میری اٹلی سے جاری ویڈیوز میں فوج اور اداروں کے خلاف سکرپٹ لکھ کردیا گیا، مجھ سے پاکستان کے خلاف آن لائن کانفرنسیں بھی اٹینڈ کرائی گئیں۔

مزیدخبریں