اداکارہ بابرہ شریف کو بڑا ریلیف مل گیا
10:55 AM, 2 Feb, 2021
لاہور (پبلک نیوز) اداکارہ بابرہ شریف کو بڑا ریلیف مل گیا، سول کورٹ نے اداکارہ بابرہ شریف کے پلازے کو کرایہ داروں سے فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول جج شازیہ محبوب نے کیس کی سماعت کی، سول کورٹ نے کرایہ داروں کو اداکارہ بابرہ شریف کا پلازہ فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا اور 9 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اداکارہ بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازہ کو خالی کروانے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے، بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ پلازہ کو کرایہ دار خالی نہیں کررہے۔