ملتان ( پبلک نیوز) ملتان میں صحت حکام کا گھنٹہ گھر میں میڈیسن ہول سیل مارکیٹ پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد، 3 فارمیسی سیل، ایک کیمسٹ کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق) ملتان میں صحت حکام کی جانب سے گھنٹہ گھر میں میڈیسن ہول سیل مارکیٹ پر چھاپہ مارا گیا، بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں، 3
فارمیسی سیل کردی گئیں اور ایک کیمسٹ کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔
محکمہ صحت افسران کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے، ممنوعہ ادویات اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔