پبلک نیوز: معروف سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں جو نقائص تھے ان کو دور کردیا گیا ہے، واٹس ایپ کے اینڈرائڈ صارفین نئی اپ ڈیٹ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اگر صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہے تو اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کی گئی ہے، اگر صارف بیٹا ٹیسٹر ہے تو نئے ورژن 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اپ ڈیٹ صرف عام صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ تاہم نان بیٹا کے صارف بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ ڈیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس فیچر کو اگر پچھلے بیٹا ورژن کے لئے جاری کیا گیا ہے تو یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ ہر ایک صارف کے لئے دستیاب ہوگی یا نہیں۔