گھڑی کے ذریعہ شوگر چیک کریں

05:58 PM, 2 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: شوگر یعنی ذیابطیس کے مریضوں کو شوگر کی مقدار جانچنے کے لیے ایک بوند خون درکار ہوتا ہے جو انگلی پر باریک سوئی مار کر حاصل کی جاتی ہے اور اسے ایک خاص پٹی پر لگا کر شوگر کی مقدار جانچی جاتی ہے۔

معروف جاپانی کمپنی اسٹارٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی پروٹوٹائپ کلائی میں پہنی جانے والی گھڑی تیار کی ہے جس کے ذریعے بلڈ شوگر کو بغیر سرنج جانچا جاسکے گا۔

ایپل واچ کی طرح نظر آنے والی اس ڈیوائس میں اسپیکٹرومیٹر موجود ہے جو گلوکوز کی مقدار جانچنے کے لیےخون کو اسکین کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس گھڑی کا اہم جز گھڑی اور بینڈ میں موجود اسپیکٹروسکوپی ہے، گھڑی کو کلائی میں باندھے جانے کے بعد صارف کو سلائیڈ کرکے مینیو سے مانیٹرنگ کو ایکٹیویٹ کرنا ہوگا جس کے 20 سیکنڈ بعد ڈیٹا ظاہر ہونے لگے گا۔

کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھڑی دل کی شرح اور ای سی جی سمیت دیگر اہم علامات کو بھی پڑھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں