مردہ رشتہ داروں سے بات کرانے والی ٹیکنالوجی تیار

06:23 PM, 2 Feb, 2021

احمد علی

نیویارک(پبلک نیوز) مائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھبات چیت کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ' گھوسٹ بوٹ' ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو سمجھے گی اور بعد میں انہی کی طرح گفتگوکرے گی۔

یہ ایپ گوگل نیسٹ اور ایمازون الیکزا کے ساتھ استعمال کی جاسکے گی، مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔

مزیدخبریں