لاہور (پبلک نیوز) شاعر مشرق علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ، ڈی جی پی ایچ اے کا ایکشن دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔ افسران کی غفلت کی وجہ سے ان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شاہ نواز وٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین کو معطل کر دیا گیا۔ پی ایچ اے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب پی ایچ اے نے علامہ اقبال کے مجسمے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سات روز میں اپنی فائنڈنگز مکمل کرنے کی پابند ہو گی۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ عامر ابراہیم ہوں گے۔
انکوائری کمیٹی تین افسران پر مشتمل ہے۔ پی ایچ اے افسران آئندہ کسی بھی مجسمے کی تعمیر سے قبل مجاز اتھارٹی سے منظوری کے پابند ہوں گے۔ پی ایچ اے نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔