باجوڑ: ناواگئی ساگی کے قریب رکشہ پہاڑ سے نیچے گر گیا

06:37 PM, 2 Feb, 2021

احمد علی

باجوڑ (پبلک نیوز) ناواگئی ساگی کے قریب رکشہ پہاڑ سے نیچے گرگیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز  موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو 1122 ایمبولنسسز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور  2 بچوں کے علاوہ ایک مرد بھی شامل تھا۔

مزیدخبریں