بھارتی وزارت خارجہ کی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کورونا ویکسین کی پیشکش

06:44 PM, 2 Feb, 2021

احمد علی

نئی دہلی (پبلک نیوز) بھارتی وزارت خارجہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط، پاکستانی سفارتکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں وزارت خارجہ کے حکام نے پاکستانی سفارتکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے سفارتکاروں کو ویکسین لگانے کے اقدام کے طور پر خط لکھا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی خط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاکستان مناسب وقت پر بھارتی پیشکش کا جواب دے گا۔

مزیدخبریں