انڈین حکومت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

02:32 PM, 2 Feb, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: انڈین حکومت نے اجمیر شریف روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ پاکستانی زائرین نے 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس پر روانہ ہونا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے مطابق انڈین ایمبیسی نے ہمیں عرس پر روانگی کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا۔ انڈین ایمبیسی نے حسب سابق ویزوں کے اجراء سے عین وقت پر انکار کیا۔ اجمیر شریف کی حاضری کیلئے ہندوستان حکومت سے جاری تمام ہدایات پر عمل کے باوجود آخری وقت پر انکار ناقابل فہم ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مقدس پر حاضری کے خواہشمند مسلمانوں کے مذہی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین سے اس ناروا سلوک اور رویہ کو بھارت کے ساتھ وزارت خارجہ کے سطح پر اٹھایا جائیگا۔ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ بھارتی ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔ انڈیا نے کرونا کا بہانہ بنا کر عین وقت پر دونوں ملکوں کے مابین زیارت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گذشتہ 2 سال سخت کورونا پابندیوں کے باوجود مذہیی ہم آہیگی اور رواداری کے احترام میں ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے۔ انڈین سفارتخانے کی سستی کے باعث دور دراز علاقوں سے لاہور آئے سینکڑوں زائرین ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔
مزیدخبریں