(ویب ڈیسک )میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کا مشیر ہلاک ہوگیا ہے۔
نیم سرکاری ایرانی نیوز سائٹوں کے مطابق، دمشق میں پاسداران انقلاب کا ایک مشیر اسرائیلی میزائل حملے میں مارا گیا ہے۔ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت کے ایک جنوبی ضلع کو نشانہ بنایا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شامی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شامی فوج نے جنوبی دمشق میں گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
ایرانی نیوز سائٹس نے مرنے والے شخص کی شناخت سعید علیدادی کے نام سے کی ہے تاہم اسکا ایرانی فوج میں رینک نہیں بتایا۔