انتشار پھیلانے کا الزام ، علیمہ خان بھی ایف آئی اے میں طلب

05:15 PM, 2 Feb, 2024

ویب ڈیسک  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کا سائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم، دھمکیاں دینے، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

مزیدخبریں