اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بارپھر مہنگا،کتنے کاہوگیا؟جانئے

10:00 PM, 2 Feb, 2024

ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 21 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 279 روپے 41 پیسے پر آ گیا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یورو کی قیمت 305 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی،برطانوی پاؤنڈ 358 روپے 19 پیسے کا ہو گیا،اماراتی درہم 76 روپے 98 پیسے پر پہنچ گیا۔سعودی ریال کی قیمت 75 روپے 2 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔100 انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انڈیکس 62 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،مارکیٹ میں 26 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا،مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔217 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی، 91 میں مندی ہوئی۔

مزیدخبریں