8 فروری کوساتھ دوگےتو وزیراعظم بن کر نفرت کی سیاست دفن کرونگا، بلاول بھٹو

10:21 PM, 2 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ساتھ دو گے تو وزیراعظم بن کر نفرت، تقسیم کی سیاست دفن کردوں گا۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں، انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے، تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ آپ اٹھا رہے ہو، پیپلزپارٹی نفرت، تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی تقسیم کے آپ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، تیر پر ٹھپہ لگا کر میرے نمائندے کومنتخب کرائیں، میری اپیل ہے مجھے شکارپور سے سو فیصد سیٹیں چاہئیں، وہ قوتیں سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہیں، آپ مجھے اکثرت دلائیں گے تو میرے لیے آسان ہوگا کہ آپ کے مسائل کا حل نکال سکوں۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو آغا سراج درانی، امتیاز شیخ، بجارانی صاحب کو کامیاب کروائین، آپ نے تیر پر ٹھپہ لگانا ہے مجھے یقین ہے شکارپور کے عوام مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فرری کو انشااللہ تیروں کی بارش ہوگی، میں آپ کے لیے لڑائی لڑرہا ہوں آپ میرا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں گھربنا کر دیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، سیلاب متاثرین سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کروں گا، گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کودوں گا۔

مزیدخبریں