اوبر ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں بدل  دیا، منفرد کسمٹر سروس کیلئے وائرل 

06:36 PM, 2 Feb, 2025

(ویب ڈیسک )   دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔

دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور نے اپنے ماروتی سیلریو کو موبائل سہولت اسٹور میں تبدیل کر دیا ہے۔ڈرائیور اپنی منفرد کسٹمر سروس کیلئے وائرل ہوگیا۔

ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے، اس کی کار  ہر مسافر کیلئے  ایک منفرد تجربہ کو یقینی بناتی ہے۔

شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔ اس کے علاوہ  حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ریڈ اِٹ ( Reddit)   پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ نے انٹرنیٹ  پر تہلکہ مچا دیا۔

Found cab facilities better than flights...
byu/Fancy-Past-6831 indelhi

 ایک   متاثر ہونے والے صارف نے لکھا، "پروازوں سے بہتر کیب کی سہولیات مل گئیں..." سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو کافی پذیرائی مل رہی ہے ، بہت سے مسافروں نے خصوصی طور پر اس کی سواری بک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کچھ نے اس کی غیر معمولی خدمت کا تجربہ کرنے کے لیے اضافی ادائیگی کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ  "میں اس کی ٹیکسی میں گیا ہوں۔ اس کا نام عبدل ہے، اور وہ ایک حیرت انگیز آدمی ہے۔ اسے چند ویڈیوز میں بھی فیچر کیا گیا ہے۔"

مزیدخبریں