دس کروڑ تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا 14 ماہ کا بچہ بازیاب

12:00 PM, 2 Jan, 2022

شازیہ بشیر
سرگودھا ( پبلک نیوز) دس کروڑ تاوان کے لئے اغواء کیا جانے والا 14 ماہ کا بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ ضلع خوشاب کے علاقہ ہڈالی میں نامعلوم ڈاکو 17 لاگھ نقدی سونا لوٹنے کے بعد تاوان کے لئے 14 ماہ کے بچے کو اغوا کرکے لے گئے۔ وزیر اعلی پنچاب عثمان بزدار کی طرف سے نوٹس لئے جانے کے 42 گھنٹوں بعد 14 ماہ کے مغوی بچے کو آر پی او فیصل رانا نے ٹیم کے ہمراہ بازیاب کروا لیا۔ اغوا کار ڈکیٹ گینگ کے دو ملزمان کو اٹک سے گرفتار کرلیا گیا باقی ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے آر پی او سرگودھا فیصل رانا کو شاباش دی.
مزیدخبریں