پٹرول 170 روپے تک جائے گا! حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
03:22 PM, 2 Jan, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر۔ عوام کو کرنا پڑے گا 6 ماہ تک مسلسل مہنگائی کا سامنا۔ حکومت نے آئی ایف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون تک مسلسل اضافے کا امکان ہے۔ حکومت ہر ماہ دو سے چار روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کریگی۔ جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 24 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ رواں ماہ بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے اضافہ کیا۔ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر کمی ہونا تھی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 165 روپے سے 170 فی لیٹر تک پہنچ جائیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔