متنازع ٹویٹ کا کیس،اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

08:40 AM, 2 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی کےسینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ اعظم سواتی کو 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے ہیں ۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا چالان کی کیا پوزیشن ہے ؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 24دسمبر کو چالان جمع ہو چکا ہے اورکل 3جنوری کو سماعت ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے جرم دو بارہ کیا ، پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے ۔ ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا ہے۔ عدالت نے مکالمے میں ایف آئی اے کے وکیل سے کہا ہے کہ آپ نے پہلے ہی خود فزیکل ریمانڈ ختم کیا تھا ۔کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے ؟ ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کا انکار نہیں کیا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصہ محفوظ کرلیا تھا۔
مزیدخبریں