ایم ڈبلیو ایم کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
10:24 AM, 2 Jan, 2023
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی کئی برسوں سے اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمين نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اتحادی جماعت نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پولیٹکل کونسل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ان کی رکن زہرا نقوی چودھری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ان کے بعض اقدامات کے باعث کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ خیال ر ہے کہ مجلس وحدت المسلمين اور پاکستان تحریک انصاف 2014 سے اتحادی جماعتیں ہیں، دونوں جماعتوں نے ناصرف عام انتخابات بلکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مل کر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔