فریال تالپور کا خواتین کیلئے پنک ٹیکسی منصوبہ لانے کا اعلان
01:38 PM, 2 Jan, 2023
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے خواتین کیلئے پنک ٹیکسی منصوبہ لانے کا اعلان کیا ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان بیت المال کے تحت یتیم بچیوں اور بیواؤں کی مالی معاونت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے خواتین کو خودمختیار بنانے کی کوشش کی ہے۔خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے بعد ان کے لئے پنک ٹیکسی کا بھی منصوبہ لارہے ہیں۔ فریال تالپور نے کہا کہ ہمارا یہ مشن ہے کہ بی بی شہید کی طرح عورتوں کو آگے لایا جائے انہیں وہ حق دیا جائے ان کا حق ہے۔ تعلیم حاصل کرنا مردوں کے زمانہ بشانہ کام کرنامردوں کو دیکھا سکیں کہ وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہم انشاء اللہ محفلوں میں آپ کو نظر آئیں گے۔پاکستان بیت المال کی جانب سے غریب بچیوں میں سلائی مشین بھی تقسیم کی گئیں۔