لبنان : اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حماس کے ڈپٹی چیف صالح العاروری شہید
10:30 PM, 2 Jan, 2024
بیروت: اسرائیل نے لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری شہید ہوگئے ہیں ۔ لبنانی میڈیا کے مطابق سرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری شہید ہوگئے ہیں ، حملے کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ میں سرگرم ہیں۔