پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 2 جولائی 2021

10:20 AM, 2 Jul, 2021

احمد علی
سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی ختم کر دی، پی ٹی اے کو بحالی کے احکامات جاری کر دیئے. صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کی غیر قانونی مداخلت کی وجہ سےحکومتیں کام نہیں کر پارہی ہیں،پی ٹی آئی کےوزرا وزیراعظم اب کہتےہیں کہ نیب کی وجہ سےکام نہیں چلےگا،نیب کےاختیارات کی وجہ سےحکومتوں کےروزمرہ امور متاثر ہورہے ہیں۔ پاکستان کی مایہ ناز ڈرامہ رائٹر اسما نبیل چالیس سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی ٗ انہوں نے پاکستان کیلئے کئی ڈرامے لکھے جبکہ بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی ان کے گانے شامل کئے گئے۔ فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں ،شہباز شریف کیسے منع کرتے میٹنگ سپیکر نے بلائی تھی ،شہباز شریف نے کسی کوئی پیغام نہیں بھیجا ،فواد چودھری صاحب کے پاس کوئی سرکاری دستاویز ہے جس میں شہباز شریف نے منع کیا ہو ۔ن لیگ کی ترجمان وفاقی وزیر پر برس پڑیں. سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے ذریعہ شہرت حاصل کرنے والے حریم شاہ نے اپنی جھوٹی شادی کا پول کھلنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلون کی طرف سے معاوضہ لے کر برائیڈل فوٹو شوٹ کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ایسے تمام لوگوں کو اپنی اوقات اور دائرے میں رہنا چاہیے۔
مزیدخبریں