لائیو خبریں پڑھتے ہوئے اینکر نے تنخواہ کا مطالبہ کر دیا

02:58 PM, 2 Jul, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: لائیو خبریں پڑھتے ہوئے نیوز اینکر نے تنخواہ کا مطالبہ کر دیا۔ لائیو ٹرانسمیشن کے دوران اس مطالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کے بی این زمبابوے سے نشر ہونے والا نیوز ٹی وی ہے۔ ٹی وی کے نیوز اینکر نے اس وقت اپنے تنخواہ کے چیک کا مطالبہ کر دیا جب خبر پڑھ رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نہ صرف ان کو بلکہ ان کے کئی کولیگز کو بھی تنخواہ نہیں دی گئی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو چینل انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی۔ اینکر کی جانب سے لگائے جانے والے الزام پر کہا گیا کہ اینکر نے تنخواہ کا مطالبہ نارمل نہیں بلکہ نشے کی حالت میں کیا۔ اینکر در اصل شہرت کے لیے ایسا مطالبہ کر رہا تھا۔

چینل کی جانب سے دی گئی وضاحت اور مؤقف کو اینکر نے مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم خبروں سے ہٹ کر انسان ہیں، محنت کرتے ہیں، جس کا معاوضہ لازمی طور پر ملنا چاہیے۔

مزیدخبریں