صبا قمر کس بھارتی ’اداکارہ‘ کا کرش ہیں؟
04:20 PM, 2 Jul, 2021
ویب ڈیسک: صف اول کی اداکارہ صبا قمر ہیں جن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ ان کے چاہنے والوں میں ایک منفرد اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ فلک ناز نے صبا قمر کو اپنا کرش قرار دے دیا ہے۔ فلک ناز کی جانب سے پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے صباقمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس راز کا پردہ چاک کیا۔ شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک سوال و جواب کے ایک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انھوں نےصبا قمر کا نام لکھا۔ ساتھ انھوں نے یہ لکھا کہ صبا قمر ان کا ' لیڈی کرش' ہیں۔