دانیہ ملک کی نئی وائرل ویڈیو کا ماجرا کیا ہے؟
06:00 AM, 2 Jul, 2022
مرحوم سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی عدت توڑ دی ہے۔ دانیہ ملک کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے اور اس کے کیپشن میں ان کی عدت ختم کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔ دانیہ اس ویڈیو میں فینز کو اپنے نئے وی لاگ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کسی دربار کے وزٹ بارے بتا رہیں تھیں اور اس ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ دانیہ کی جانب ہے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے عدت کا وقت مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے ختم کردیا ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے یہ ویڈیو کوئی 6ماہ پہلے کی ہے جو کہ ان کے یوٹیوب چینل پر اپریل کے مہینے میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ڈاکڑ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا تھا جس کے بعد دانیہ ملک نے عدت میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا تھا اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی والدہ نے چند پوسٹیں کیں تھیں۔