گذشتہ اور رواں مالی سال کے دوران روپے کی بے قدری میں اضافہ
06:01 AM, 2 Jul, 2022
گذشتہ اور رواں مالی سال کے دوران روپے کی بے قدری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2022ء کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 47 روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر 30 فیصد یعنی 47 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔ 30 جون 2022ء کو انٹربینک میں ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021ء کو انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 22 جون 2022ء کو تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔ ایک سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 29.7 فیصد یعنی 47 روپے مہنگی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 جون 2022ء کو 205 روپے پر فروخت ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون 2022ء کو تاریخ کی بلند ترین سطح 215 روپے پر فروخت ہوا تھا۔ قرض و سود کی ادائیگی، تجارتی خسارے میں میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔