شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

08:15 AM, 2 Jul, 2022

احمد علی
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انتہائی خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ مارے جانے والے ملک دشمن لوگ فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں یہ دہشتگردوں کیخلاف یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
مزیدخبریں