سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ، 9 دہشتگرد گرفتار

11:40 AM, 2 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائیوں کےدوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نےپنجاب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے9 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کرلی گئیں ،کارروائی گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، ملتان ، راولپنڈی میں کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
مزیدخبریں