پی ٹی آئی کا جلسہ،انٹری پوائنٹ پر ایک شخص سے پستول برآمد

02:00 PM, 2 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا آج پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ شیڈول ہے جس سے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جسلہ گاہ کے باہر ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں ۔پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ بردار شخص خیبر پختونخوا ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم نکلا، اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل، دس راؤنڈ برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ 22 مئی 2022 کو سابق وزیر اعظم عمران خان نےایک جلسےسے خطاب میں اپنے قتل کی سازش تیار کیےجانےکا دعویٰ کرتے ہوئےکہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں گے۔
مزیدخبریں